• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جمعہ کو ایک تولہ سونے کی قیمت مزید کم ہوکر 1 لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں نئی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 2 ڈالر اضافے سے 1859 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

تازہ ترین