• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیوسٹن: پاکستانی قونصل خانے کے زیر اہتمام دو روزہ ویزا کیمپ

پاکستانی قونصلیٹ ہیوسٹن نے پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کے تعاون سے دو روزہ ویزا کیمپ 26 اور 27 ستمبر 2020ء کو ٹیکساس کنگ ارونگ میں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کے صدر عابد ملک کا کہنا ہے کہ ویزا کیمپ کے لگانے کا مقصد ڈیلس اور گردونواح کے شہروں میں مقیم پاکستانیوں کو ان کی دہلیز پر سہولت فراہم کرنا ہے۔

ہیوسٹن: پاکستانی قونصل خانے کے زیر اہتمام دو روزہ ویزا کیمپ
پاکستان سوسائٹی کے عہدیداران

انہوں نے کہا کہ ٹیکساس کنگ ارونگ 3435 بیلڈ لائن روڈ ارونگ ٹیکساس 75062 میں 26 ستمبر بروز ہفتہ ویزا کیمپ صبح 9 سے شام 5 بجے تک اور 27 ستمبر بروز اتوار صبح 9  سے دوپہر 12 بجے تک لگایا جائیگا، جس میں پاکستان کے لیے ویزہ،  بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ کا اجراء، پاور آف اٹارنی کی تصدیق جبکہ پاکستانی شہریت چھوڑنے والے افراد بھی یہاں درخواست دے سکتے ہیں۔

 انہوں نے پاکستانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ شناختی کارڈ اور پر کردہ فارم ساتھ لائیں، جوکہ قونصلیٹ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں اور وہاں سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اوور سیز پاکستانی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ کے اجراء کی درخواستیں اس ویزہ کیمپ میں وصول نہیں کی جائیگی، اس سلسلے میں درخواست گزار ہیوسٹن میں متعین قونصلیٹ آفس جاکر استفادہ کرسکتے ہیں۔ 

جبکہ قونصلیٹ کی ویب سائٹ پر بھی اسکے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ عابد ملک نے کمیونٹی کے آنے والے افراد سے گذارش کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے باعث  ماسک پہن کر آئیں اور سماجی دوری/فاصلہ  کی پابندی کریں۔

تازہ ترین