• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل اقبال کو بلوچستان ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت

کراچی  (اسٹاف رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی جانب سے این او سی جاری کیے جانے کے بعد فیصل اقبال کو ایک بار پھر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے قبل بلوچستان کی ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ مریدکے سنٹرل اسٹیشن پر سیلف آئسولیشن میں موجود سابق ٹیسٹ کرکٹر 26 ستمبر بروز ہفتہ کو دوبارہ اپنی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ تیس ستمبر سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم اکتوبر کو سندھ کے خلاف کھیلے گی۔جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی جنید ضیاء کا کہنا ہے کہ پی سی بی خوش ہے کہ فیصل اقبال نے حل طلب معاملے کو نمٹالیا ہے۔

تازہ ترین