• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کی افغانستان و کیویز سے معذرت، بھارت کی میزبانی کریگا

سڈنی (جنگ نیوز) آسٹریلیا نے کورونا وائرس کے پیش نظر افغانستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے کرکٹ میچز کی میزبانی کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے دوران سیریز کے انتظامات کرنا بے حد مشکل ہو گیا ہے۔ آسٹریلیا اور افغانستان کا واحد ٹیسٹ نومبر کے آخر میں پرتھ میں منعقد ہونا تھا۔ تاہم بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا جس میں چار ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ سی اے کے مطابق بھارتی ٹیم کا دورہ فنڈز اکھٹے کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔۔خیال رہے کہ کیویز کوجنوری 2021 میں آسٹریلیا میں 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کی سیریز  کھیلنا تھی جسے خود نیوزی لینڈ نے  15 روزہ قرنطینہ کی شرط کے سبب منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین