• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی صنعتوں کو بند کر نے کی پلاننگ ہو رہی ہے، فاروق ستار

کراچی کی صنعتوں کو بند کر نے کی پلاننگ ہو رہی ہے، فاروق ستار 


کر اچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان ) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے جمعے کو اپنی رہائشگاہ پی آئی بی کالونی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی ناکام معاشی پالیسیوں نے معیشت کو تباہ برباد کیا، کراچی کی صنعتوں کو بند کر نے کی پلاننگ ہو رہی ہے،بے روزگاری کی انتہا ہوگئی، جب کراچی ڈوبا تو اربابِ اقتدار کی توجہ کا مرکز بنا۔کراچی کو سمجھنے کے لیے کراچی، کراچی کے لوگوں کو دینا ہوگا۔یہاں کی سیاست کراچی کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں دینا ہوگی۔یہی کراچی کی بقاء کی ضمانت ہے۔لوگ اب بھی صرف سیاسی نعروں کی سیاست کررہے ہیں۔اپنی ناکام ترین کارکردگی کو چھپانے کے لیے ایک الگ صوبے بنانے کا نعرہ لگا رہے ہیں یہ نعرہ کھوکھلا ہے۔میرے ساتھ کاروباری افراد موجود ہیں۔ہمیں آر ایل این جی گیس دینے کی کوشش ہورہی ہے۔سندھ کی گیس پنجاب کو دی گئی ہے۔آرٹیکل 158کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین