• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاج


ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

شرکاء نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

لاہور ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافیوں ظہیر انجم، شہاب انصاری، عامر ملک، فاروق اعوان، عزیز شیخ، منورحسین، محمد شفیق، زمان طاہر مرزا اور دیگر نے شرکت کی، مقررین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

پشاور میں احتجاج جنگ، جیو اور دی نیوز کے دفاتر کے سامنے کیا گیا، مظاہرے میں سینئر صحافی اور میڈیا ورکرز شریک ہوئے، شرکاء کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو غیر قانونی طور پر قید میں رکھا گیا ہے، انہیں فوری طور رہا کیا جائے۔

کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ کے باہر میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے حق میں جنگ اور جیو سے وابستہ صحافیوں اور کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔

ملتان میں جنگ جیو دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا، احتجاج میں ضلعی امن کمیٹی کے رہنماؤں شفقت بھٹہ، زوہیب گیلانی سمیت سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

بہاولپور میں صحافیوں نے پریس کلب میں احتجاج کیا، احتجاج میں ن لیگ لیبر ونگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات صدیق عاصم کارکنوں سمیت شریک ہوئے۔

نوابشاہ میں بھی میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے احتجاج کیا گیا۔

تازہ ترین