• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی رکن اسمبلی کے بھائی میاں مظہر علی رانجھا ق لیگ میں شامل


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں مناظر رانجھا کے بھائی میاں مظہر علی رانجھا ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوگئے۔

میاں مناظر علی رانجھا کے بھائی میاں مظہر علی رانجھا نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ملک دشمن ایجنڈے کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کے خلاف بول کر نوازشریف نے مودی کا یار ہونے کا ثبوت دیا، پاکستان کے دشمنوں کو خوش کرنے کیلئے نوازشریف نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عوام نواز شریف کے مذموم عزائم کو کبھی پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے میاں مظہر علی رانجھا کو کوٹ مومن کیلئے تحصیل ناظم کا امیدوار نامزد کر دیا۔

تازہ ترین