• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی سمجھوتے تک طالبان مستقل جنگ بندی نہیں کریں گے، زلمے

امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں سیاسی سمجھوتہ ہونے تک طالبان جامع اور مستقل جنگ بندی پر کسی بھی صورت تیار نہیں ہوں گے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ تنازعات کا شکار دنیا کے دیگر علاقوں میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے، اس لیے مستقل جنگ بندی پر طالبان کا تیار ہونا غیرمعمولی بات نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجاویز سامنے آئیں تو طالبان پرتشدد واقعات میں کمی پر آمادہ ہوسکتے ہیں۔ امریکا اس معاملے پر افغان حکومت اور طالبان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔  

تازہ ترین