• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او کے قتل کا مقدمہ، عذیر بلوچ اور دیگر پر فرد جرم عائد، ملزمان کا صحت جرم سے انکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عذیر بلوچ و دیگر پر ایک اور مقدمہ میں فرد جرم عائد کردی ہے،عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے، سماعت کے موقع پر عذیر بلوچ کو رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے عذیر بلوچ، بھائی زبیر بلوچ ،عبدالغفار ماما، ذاکر ڈاڈا اور رمضان عرف رمضانی پر فرد جرم عائد کردی،عدالت نے ملزمان سے استفسار کیا کہ آپ پر ایس ایچ او سول لائن کے قتل کا الزام ہے کیا جرم قبول ہے جس پر عذیر بلوچ سمیت دیگر نے کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا۔

تازہ ترین