کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہلکار کے قتل کیس میں دو ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے نعمان عرف نان اور کامران عرف بابا کی سزا کالعدم قرار دے دی۔
وارڈ میں موجود ملازمین کا کہنا ہے کہ چلڈرن وارڈ میں بدبو کی وجہ سے مریضوں کو ہٹایا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف امریکا اور ایران کے درمیان دیرپا امن کے لیے پُرامید ہیں، کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے کا عزم کیا۔
سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ بھارتی رئیلٹی شو کے ہوسٹ کی حیثیت سے ایک نئے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ یہ ایک ایسا قدم ہے جس کا اندازہ خود انہیں بھی ابتدا میں نہیں تھا۔
امن و امان کی خصوصی ڈیوٹی پر تعینات پنجاب کانسٹیبلری کے اہل کاروں کو الاؤنس دیا جائے گا، آئی جی آفس نے خصوصی الاؤنس کا مراسلہ جاری کردیا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 27 ستمبر احتجاج سے متعلق آن لائن اجلاس ہوا، جس میں مارچ سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ کے پی پولیس اور عوام کی قربانیوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں امن ہے، پولیس شہداء پیکیج میں اضافہ اور جدید آلات کے لیے بھی فنڈز فراہم کیے ہیں، اسلام آباد کے لیے جدید اے پی سیز تیار کرکے دے دی گئیں، خیبر پختونخوا پولیس کو جدید اے پی سیز نہیں ملیں۔
بھارتی الیکشن کمیشن میں ووٹر فہرستوں کی نظرثانی کے عمل پر دو الیکشن کمشنرز کے 14 اعتراضات سامنے آگئے، بھارتی میڈیا کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دونوں الیکشن کمشنرز نے گزشتہ 10 ماہ کے دوران کمیشن کے اقدامات پر 14 بار باضابطہ اعتراضات اٹھائے۔
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ٹیلی کام ٹاورز پر بجلی کے متبادل انتظامات کی چیکنگ کا آغاز کر دیا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان ابوبکر سفیان خان اور حنان شاہد نے گول اسکور کیے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس تقریباً 2100 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
ابتدائی مرحلے میں فیملی مقدمات میں ای فائلنگ پائلٹ بنیادوں پر شروع کی جائے گی،
سیاسی جماعتوں کو سیاسی میدان سے نکالنے کے بڑے خطرناک نتائج ہوتے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی
مشترکہ دفاعی اتحاد ہیڈ کوارٹر نے کہا ہے کہ طائف، ینبع ڈویژن پر بیلسٹک میزائلوں کے حملے ناکام بنا دیئے ہیں۔
کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ 6 اگست کو سندھ حکومت بہت ایکٹِو ہوگئی تھی، اتنی تیزی کبھی سڑکوں کی مرمت اور گٹروں کے لیے بھی دکھائیں، وہاں بھی لوگ مر رہے ہوتے ہیں۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مالدیپ کی پارلیمنٹ کےاسپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے جی ایچ ملاقات میں کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ہر قسم کی تجاوزات فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں کسی بھی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔ تمام تجاوزات کو بلاامتیاز فوری طور پر ہٹایا جائے۔