• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمسن بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں کمسن بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی میں کمسن بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو علاقہ مکینوں نے بچی کے شور مچانے پر ولید احمد نامی شخص کو پکڑ تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم ولید 9 سالہ بچی جو کہ اسی علاقے کی ر ہائشی ہے کے ساتھ مبینہ طورپر زیادتی کی کوشش کررہا تھا جس پر بچی نے شور مچایا تو اسے پکڑ لیا، اور تشدد کا نشانہ بنا نے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔
تازہ ترین