• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ عمر کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی گئی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔

عائشہ عمر اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں اور پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی جانی جاتی ہیں، عائشہ عمر اپنے فیشن اور پہناوے کے سبب بھی خوب مشہور ہیں۔

عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ اپنی سہیلیوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں اور ساتھ ہی میں بھارتی پرانے گانے ’پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا، بیٹا ہمارا ایسا کام کرے گا‘ پر ڈانس کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ عمر کے ہمراہ اُن کی دوستیں بھی ڈانس کر رہی ہیں۔


عائشہ عمر نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں گانے کے کچھ بول ’مگر یہ تو کوئی نہ جانے، کہ میری منزل ہے کہاں،‘ بھی کیپشن میں لکھے ہیں۔

عائشہ عمر نے ویڈیو میں موجود اپنی دوستوں سے متعلق لکھا کہ ’بہترین لڑکیاں، بہتر ین گانا اور بہترین یادیں۔‘

عائشہ عمر کی اس ویڈیو کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے، دیکھتے ہی دیکھتے اُن کی اس ویڈیو پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ گئے ہیں۔

تازہ ترین