• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس وقت صابن اور سرف کی تیار مصنوعات کی درآمدات بہت کم ہیں، عبدا لرزاق داؤد

مشیر تجارت عبدا لرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت صابن اور سرف کی تیار مصنوعات کی درآمدات بہت کم ہیں۔

عبدا لرزاق داؤد نے پاکستان سوپ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی، اس دوران عبدا لرزاق داؤد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صابن کی صنعت بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہے لیکن اس میں برآمدات بہت ہی کم ہیں۔

مشیر تجارت نے کہا ہے کہ وزارت تجارت ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر لاگت کو کم کرکے برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی بنائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صابن کی مصنوعات کی برآمدات افریقا اور دیگر ترقی پذیر ممالک میں بڑھانے کی بھی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

عبدا لرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ اس حکمت عملی سے تجارتی پالیسی کے تحت جغرافیائی اورمصنوعات کی تنوع کے مقاصد حاصل ہوں گے۔

تازہ ترین