آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

امن کا پیغام عام کرنے میں اسکاؤٹس موثر کردار ادا کر سکتے ہیں، ممتاز شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے صوبائی اسکاؤٹ کمشنر و چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ اسوقت دنیا کو امن کی اشد ضرورت ہے اور امن کے پیغام کو عام کرنے میں اسکاؤٹس موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں امن کے عالمی دن کے موقع پر سندھ اسکاؤٹس کے دستہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے اس موقع پر اسکاؤٹس کے ہمراہ میسنجر آف پیس کے پوسٹر کے ساتھ گروپ فو ٹو بنوائے اور ان کے ساتھ کچھ وقت گذارا ۔ امن کے عالمی دن کی مناسبت سے اسسٹنٹ پراونشیل اسکاؤٹ کمشنر اور ڈائریکٹر اسکولز کراچی اور حیدراباد ریجن رسول بخش شاہ نے صوبائی اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر پر جاری ووڈ بیج ٹریننگ حاصل کرنے والے اسکاؤٹس لیڈرز کو ساتھ امن واک میں شرکت جبکہ صوبائی اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز پر پیٹرن جسٹس حسن فیروز اور صوبائی اسکاؤٹ سیکریٹری سید اختر میر نے ہیڈ کوارٹرز انے والے اسکاؤٹس کے ساتھ اس دن کو منایا اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں ۔ یو م امن کے حوالے سےسندھ کے تمام ضلعی و

ریجنل ہیڈ کوارٹرز پر تقاریب منعقد ہوئیں اور امن کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں۔