• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان گلگت بلتستان میں انتخابات کرانے کا مجاز نہیں، لیاقت علی چوہدری

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے مرکزی رہنما لیاقت علی چوہدری نے جنگ سے بات چیت کرتے کہا کہ معاہدہ کراچی کے تحت پاکستان گلگت بلتستان میں صوبائی انتخابات کرانے کا مجاز نہیں ہے۔ اور نہ ہی پاکستان اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے منافی گلگت و بلتستان کو عبوری صوبہ بنا سکتا ہہے ۔معاہدہ کراچی کے تحت یہ علاقہ جات دفاعی لحاظ سے پاکستان کو عارضی طور پر حوالے کیے گئے تھے۔یہ علاقہ جات آزاد کشمیر گورنمنٹ کو واپس کیے جائیں تاکہ آزاد کشمیر گورنمنٹ آئندہ انتخابات میں آزاد کشمیر اور گلگت وبلتستان میں ایک ساتھ اسمبلی انتخابات کرا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام نے چین کے تعاون سے شروع ہونے والے سی پیک پراجیکٹ کی کبھی مخالفت نہیں کی ۔ انہوں نے صدر پاکستان عارف علوی سے مطالبہ کیا کہ وہ 15 نومبر کو ہونے والے صوبائی انتخابات کا نوٹس منسوخ کریں ۔ انہوں نے کہا یہ آزاد کشمیر کے پارلیمانی نظام حکومت کے خلاف ہے کہ گلگت بلتستان میں صوبائی انتخابات کرا نا پاکستان کے آئین کی شق 257 اور 253 کی خلاف ورزی ہے اس پر ریٹائرڈ جسٹس مجید ملک کا فیصلہ موجود ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کیے حل کے لیے اقوام متحدہ اور یو این سیکورٹی کونسل میں کشمیر روڈ میپ کا مطالبہ پیش کریں کہ دونوں ممالک مسئلہ کشمیر ایک سال کے اندر حل کریں ۔انہوں نے کہاکہ ریاست جموں کشمیر کی تقسیم بڑا المیہ ہے کہ کشمیر ی عوام کو اپنے وطن سے محروم کر دیا جائے ۔انہوں نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے فیصلے کی حمایت کی جس کے تحت گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین