آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ربیع الاوّل 1442ھ28؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

افغانستان، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 35 طالبان جنگجو ہلاک

کابل(جنگ نیوز )افغانستان کے صوبوں غزنی، زابل اور سمنگان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 35طالبان ہلاک اور 17زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق غزنی میں طالبان جنگجوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ دوطرفہ فائرنگ کے دوران 6طالبان ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔ افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔ادھر صوبے زابل میں افغان فضائیہ نے طالبان جنگوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 جنگجو ہلاک ہوئے جب کہ جنگجوؤں کے زیر استعمال گاڑیاں، اسلحہ ڈپو اور موٹرسائیل بھی تباہ ہوگئیں۔

دنیا بھر سے سے مزید