• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولی وڈ منشیات کیس، دیپکا، شردھا اور سارہ کو پوچھ گچھ کا سامنا

ممبئ(مانیٹرنگ ڈیسک) سشانت سنگھ کی موت کے بعد سامنے آئے ڈرگ معاملہ نے بولی وڈ کو ہلا کر رکھ دیا ہے، انسداد منشیات بیورو نے دیپیکا پڈوکون، شردھا کپور اور سارہ علی خان سے پوچھ گچھ کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ کے تار ڈرگ معاملہ سے جڑ جانے کے بعد بولی وڈ میں ہلچل نظر آ رہی ہے اور کئی معروف فلی ہستوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ این سی بی کے حکم پر ہفتہ کے روز دیپیکا پڈوکون، شردھا کپور اور سارہ علی خان نے پوچھ گچھ کا سامنا کیا۔دیپیکا پڈوکون ہفتہ کی صبح این سی بی کے سامنے پیش ہوئی اور دیپیکا کے بعد شردھا کپور اور سارہ علی خان بھی این سی بی کے سامنے پیش ہوئیں اور ان سے بھی ڈرگ معاملہ کی پوچھ گچھ کی گئی۔بولی وڈ منشیات کیس میںاین بی سی نے اداکارہ دپیکاپڈوکون سے 4گھنٹے تفتیش کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ دپیکا پڈوکان بولی وڈ منشیات کیس میں نیشنل نارکوٹکس بیورو کی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئیں۔4گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی تفتیش کے دوران دپیکا پڈوکون کو موبائل فون استعمال کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ دپیکاپڈوکون نے اپنے بیان میں منیجر کرشمہ پرکارش کے ساتھ 2017 کی واٹس ایپ کی گروپ چیٹ کو تسلیم بھی کیا جس کی وہ ایڈمن بھی تھیں جس میں دو الفاظ مال اور ہیش برائے حرف ’’کے‘‘ لکھا تھا جہاں حرف ’’کے‘‘ سے مراد دپیکا پڈوکون کی منیجر کرشمہ ہیں تاہم اداکارہ نے منشیات کے استعمال کے الزام کو مسترد کردیا۔دوسری جانب سیف علی خان کی بیٹی اور ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ سارہ خان بھی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئیں، دوران تفتیش انہوں نے سشانت سے قریبی تعلقات کی تصدیق کی تاہم اداکارہ نے منشیات کے استعمال سے یکسر انکار کردیا۔
تازہ ترین