• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ فیصل کالونی میں مسجد کے پیش امام پر قاتلانہ حملہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل کالونی میں جامع مسجد طیبہ کے پیش امام پرنمازی کے روپ میںملزم نے قاتلانہ حملہ کردیا،نمازیوں نے ملزم کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلاکے مطابق شاہ فیصل تھانے کی حدود شاہ فیصل نمبر1 ریتہ پلاٹ میں واقع مسجد میں نمازمغرب کےبعدجب امام مسجد علامہ مولاناعبدالصمدمحراب میں سنتیں ا داکررہے تھے ، قاتلانہ حملہ کرکےان کی گردن پرتیز دہار آلے سے وار کر کے شدید زخمی کر کے فرار ہو نے والے توقیر نامی حملہ آور کو نمازیوں اور علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، مولانا کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر431/2020درج کر لیا ،پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش حملہ کی وجوہات معلوم ہوں گی ۔
تازہ ترین