• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹھادر کے گوداموں پر چھاپہ، 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ کپڑا ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزپریویٹیو کراچی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کا لیاری میٹھادر کےگوداموں پرچھاپہ،12کروڑ روپے سےزیادہ مالیت کااسمگل شدہ غیرملکی کپڑا ضبط،اےایس او کی ٹیم کپڑےسےبھرے6کنٹینرزبھاس بندر منتقل کر دیئے ،ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ پاکستان کسٹمز پریونٹیو اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر اتوار کو میٹھادر کے علاقے میں کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ اعلی کوالٹی کا غیر ملکی کپڑا برآمدکرلیاہےترجمان کسٹمزکے مطابق مندر والی گلی، لیاری میٹھا در میں ایک عرصے سے اسمگل شدہ کپڑا جمع کیا جا رہا تھا مختلف گوداموں سے برآمد ہونے والے کپڑے کا وزن 45000کلو گرام ہے اوراس کپڑے کی مالیت 12 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
تازہ ترین