• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کی ترقیوں میں بلاجواز رکاوٹوں کی مذمت کرتے ہیں،ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن

لاہور(خبر نگار)ہیڈماسٹرزایسوسی ایشن پنجاب کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ا ساتذہ کی پروموشن میں بلا جواز رکاوٹوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ پنجاب بھرمیں اساتذہ کےان سروس کوٹہ کی ہزاروں آسامیاں خالی پڑی ہیں مگر پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی سے ایچ ایم کی پرموشن نہیں کی جارہی ہے ۔ اساتذہ رہنمائوں رشیداحمد بھٹی،سکندرحیات سسراناودیگرراہنماوں نےکہا کہ سیکر ٹری سکولزکےحکم کےباوجودافسران کی جانب سے اساتذہ کی ترقیوںمیں روڑے اٹکانا سمجھ سے بالاتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ 1989کےایس ایس ٹی بھی گریڈ17میں پروموشن کےمنتظر ہیں۔17سے 18سے19سے20گریڈ کی پروموشن کے ورکنگ پیپرز کورولنگ سٹون بنادیاگیا ہےاور ایک سال سےجان بوجھ کرDPC اور PSBنہیں کی جارہی ہے ہم وزیراعلی پنجاب،چیف سیکریٹری پنجاب، وزیر تعلیم سکولزپنجاب اور سیکریٹری سکولز پنجاب سےپرزورمطالبہ کرتےہیں کہ تمام اساتذہ بالخصوص گریڈ17سے18سے19 سے20کی ان سروس پروموشن کی جلد از جلدDPC اور PSB کی جائیں ورنہ ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب احتجاج کرنےپر مجبور ہو گی۔
تازہ ترین