• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی،چوری کی وارداتیں:شہری لاکھوں کی نقدی و سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے،پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقےالمعاہدہ ہوٹل محمد یسین سے دو مسلح ڈاکو نے روک کر نقدی و موبائل مالیت 56ہزار چھین کر فرار ہوگئےتھانہ گلگشت کے علاقے سیداں والی بائی پاس محمد افضل سے دونامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی و موٹرسائیکل سمیت موبائل مالیت1لاکھ 7ہزار لےگئےتھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے لیاقت علی سے دوافراد نے روک کر گن پوائنٹ پر 17موبائل و ڈیوائس چھین کر لے گئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے الفلاح مارکیٹ محمد مدنی کی موٹرسائیکل ، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ثمن آباد محمد عثمان کی جیب سے موبائل مالیت18ہزار ، تھانہ جلیل آباد کے علاقے گجر کھڈہ غلام رضا کی موٹرسائیکل ،تھانہ قطب پور کے علاقے بلال کالونی آصف حسن کے بھانہ سے سات جانور ، تھانہ شاہ شمس کے علاقے بائی پاس خادم ، تھانہ گلگشت کے علاقے بستی نو محمد زبیر ، ناکہ چوک محمد اسلم کی موٹرسائیکلیں ، چونگی نمبر چھے ہوسٹل نور حسن ودیگر افراد کے17موبائل ، اللہ شافی چوک وجاہت حسین کی دوکان سے ایل ای ڈی ودیگر سامان مالیت1لاکھ 37ہزار، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میراں مائی کےگھر سے ملزم عمر وغیرہ نقدی و طلائی زیورات مالیت8لاکھ، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے جمعہ والا حمزہ اعجاز ، کھیڑا چوک محمد سہیل کی موٹرسائیکلیں ، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے مال گودام فیصل عزیز کی موٹرسائیکل ،تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے ارباب ندیم کےگھر سے نقدی و سونا مالیت55ہزار جبکہ رسول بخش کے رقبہ سے موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔
تازہ ترین