• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ پاکستان کیخلاف کرکٹ ہوم سیریز کا اعلان کل کریگا

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کل پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا ، نومبر دسمبر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے ۔

کیوی بورڈ کے مطابق وہ کل انٹرنیشنل ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا اس میں پاکستان کے خلاف سیریز کا شیڈول بھی شامل ہے۔

پاکستان ٹیم نے نومبر دسمبر میں نیوزی لینڈ میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے جس کے لیے نیوزی لینڈ روانگی 20 نومبر کو متوقع ہے، پاکستان شاہین بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ جائے گی۔

پاکستان شاہین نیوزی لینڈ میں دو چار روزہ اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جبکہ پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہین کے کھلاڑی ایک دوسرے کی ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کو حکومت نے انٹر نیشنل ٹیموں کی میزبانی کی منظوری دے رکھی ہے ۔

تازہ ترین