• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ نیوزی لینڈ میں بھی 30 کھلاڑیوں کا اسکواڈ ہوگا

دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پلاننگ شروع کر دی، نیوزی لینڈ کے لیے بھی اسکواڈ میں 30 کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نومبر دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہوں گی۔

پی سی بی نے دورۂ نیوزی لینڈ کی حکمت عملی بنانا شروع کر دی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ کوویڈ 19 کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامات میں مصروف ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستانی اسکواڈ 30 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا جس میں پاکستان شاہین کے کھلاڑی بھی شامل کیے جا سکتے ہیں ۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ نے ہوم انٹر نیشنل سیزن کے شیڈول کا اعلان کرنا ہے ،جبکہ پاکستان ٹیم کا رواں ماہ ہونے والا دورۂ ساؤتھ افریقہ پہلے ہی ملتوی ہو چکا ہے ۔

تازہ ترین