• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر مانی کو اپنا ہمدرد قرا دے دیا ہے ۔

ڈرامہ انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ حرا مانی نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مانی کے ہمراہ مِرر سیلفی شیئر کی ہے۔

حرا مانی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر دونوں نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اِنہِماک کے ساتھ سیلفی لے رہے ہیں ۔

View this post on Instagram

Jo tu mera hamdard hai

A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on


حرامانی نے سیلفی شیئر کرتے ہوئے مانی کے لیے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’جو تو میرا ہمدرد ہے،‘ اور ساتھ میں نظر بد سے بچنے کے لیے’نظر ‘ کا ایموجی بھی بنایا ہے ۔

حرا کی پوسٹ پر حرا اور مانی کے مداحوں کی جانب سے دونوں کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں اور معروف جوڑی کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی دی گئی ہیں۔

تازہ ترین