آپ آف لائن ہیں
جمعہ12؍ربیع الاوّل 1442ھ 30؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ترک اداکارہ برسبین عبدﷲ کی عاطف اسلم کا گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حفصہ خاتون کا کردار ادا کرنیوالی تُرک اداکارہ برسین عبداللّہ نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا گانا گُنگنا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر تُرک اداکارہ برسین عبداللّہ کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ موسیقی کی دُنیا کے نامور گلوکار عاطف اسلم کا مشہور بھارتی گانا ’مسافر‘ کے چند بول گُنگناتی نظر آرہی ہیں۔ برسین عبداللّہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہیں ٹھیک سے گانا گنگنانا نہیں آرہا ہے لیکن وہ اس کے باوجود بھی اپنی خوبصورت آواز میں گانا گانے کی کوشش کر رہی ہیں۔تُرک اداکارہ کی وائرل ہوتی ویڈیودیکھ کرسوشل میڈیا صارفین بھی ایک دم دنگ رہ گئے ہیں اوروہ حیران ہیں کہ اداکارہ نے اُردو زبان میں گانا کیسے گُنگنایا جبکہ کچھ صارفین نے اداکارہ کے انداز پر ’کیوٹ‘ کا کمنٹ لکھا ہے۔واضح رہے کہ برسین عبداللّہ نے ’ارطغرل غازی‘ میں

بہادرجنگجو بامسی کی اہلیہ حفصہ خاتون کا کردار ادا کیا تھا۔ تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں برسین عبداللّہ پہلےعیسائی خاتون ہیلینہ تھیں اور پھربامسی سےشادی کے وقت اُنہوں نےاسلام قبول کرلیا تھا جس کے بعد اُن کا نام حفصہ خاتون رکھ دیا گیا تھا۔

دل لگی سے مزید