• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبار کے سابقہ دفتر پر حملہ دہشت گردی ہے، فرانسیسی وزیر داخلہ

پیرس (رضا چوہدری) فرانس کے درالحکومت پیرس میں جمعہ کے روز گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی اخبار کے سابقہ دفتر پر حملہ کو فرانسیسی وزیر داخلہ نے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے فرانسیسی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مرکزی ملزم کے علاوہ ملزم کی رہائشی عمارت میں رہائش پذیر دیگر افراد کے علاوہ اس سے رابطہ کے الزام میں مزید 8 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہےجب کہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے،ملزم 18 سالہ پاکستانی نوجوان نے کہا کہ چارلی ایبڈو میگزین کی جانب سے دوبارہ گستاخانہ خاکوں کو شائع کرنے سے اس کے جذبات شدید متاثر ہوئے اور اس نے اسی غصے کی بنا پر دفتر پر حملہ کیا ہے ۔ سرکاری حکام کے مطابق حملے کا نشانہ بنائے گئے افراد کو گہرے زخم آئے ہیں۔ پراسیکیوٹر کے مطابق حملے میں دستاویزی فلم بنانےکی کمپنی کے دو ملازمین زخمی ہوئے ہیں جن کو حملہ آور جانتا نہیں تھا۔
تازہ ترین