• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمد پر امریکی کنٹرول، ایس ایم آئی سی شیئرز کے نرخ گرگئے

ہانگ کانگ (اے پی پی) امریکا کی جانب سے چینی چپ ساز کمپنی ” ایس ایم آئی سی “ کو ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمد پر محدود کنٹرول کے باعث اس کے حصص کے نرخ 7.64 فیصد گرگئے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ تجارت نے گزشتہ روز امریکی کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ چینی چپ ساز کمپنی ایس ایم آئی سی کو ٹیکنالوجی مصنوعات کی فراہمی سے قبل اجازت لیں، اس کے بعد پیر کو ہانگ کانگ مارکیٹ میں ایس ایم آئی سی کے نرخوں میں فوری طور پر 7.64 فیصد کمی کے ساتھ 17.10 ہانگ کانگ ڈالر فی شیئرتک آگئے۔
تازہ ترین