• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل میں لیبیا سے متعلق رپورٹ کی اشاعت پر چین اور روس کا ویٹو

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جرمنی کی کوششوں کے باوجود روس اور چین لیبیا سے متعلق اس عالمی ادارے کی ایک رپورٹ کی اشاعت کے بارے میں اپنے ویٹو پر قائم رہے۔ اس رپورٹ میں لیبیا میں خانہ جنگی کے فریقین، ان کی حامی بین الاقوامی طاقتوں اور متعدد اداروں پر لیبیا کو ہتھیاروں کی فراہمی پر عائد پابندی کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ اس رپورٹ میں پابندیوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں کوئی کنٹرول نہ ہونے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیبیا کو ہتھیاروں کی فراہمی پر عائد پابندی قطعی طور پر غیر موثر ہو چکی ہے۔
تازہ ترین