• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات، واقعات میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں کمپریسر پھٹنے ،کرنٹ لگنے اور ٹرین کی ٹکر سے کمسن بچی سمیت3فراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق ملیر بکرا پیڑی طیبی مسجد کے قریب پنکچر کی دکان میں کمپریسر پھٹنے سے ایک شخص وسیع رضوی جاں بحق جبکہ دکان کا مالک عبدالرحیم زخمی ہو گیا ، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہو ا ہے کہ کمپریسر ایئر پریشر کی وجہ سے پھٹا ہے۔ اورنگی ٹاؤن جوہرچوک کے قریب کرنٹ لگنے سے 8سالہ بچی رانیہ دخترصادق جاں بحق ہو گئی ۔بھینس کالونی جمعہ گوٹھ ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا ،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق عمر35سال لگتی ہے۔

تازہ ترین