• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو گلشن اقبال کیمپس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

کرا چی(اسٹاف رپورٹر) پانی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جس کے بغیر زندگی کا نظام نہیں چل سکتا لہٰذا ہمیں اس نعمت کی حفاظت کرنا ہوگی اس کا اظہاروفاقی جامعہ اردوفنون،سائنس و ٹیکنالوجی کی قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے گلشن اقبال کیمپس میں لگائے گئے واٹر فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کے ڈائریکٹر تحسین قاضی نے کہا کہ طلبہ کیلئے الخدمت کی یہ ایک چھوٹی سی کاوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف جامعہ اردو بلکہ ملک بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمدزاہد،پرفیسر ڈاکٹر زرینہ علی، ڈاکٹرساجد جہانگیراور تدریسی و غیرتدریسی ملازمین موجود تھے۔

تازہ ترین