• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کو ہر حکمراں اپنے طور پر استعمال کرتا رہا ہے، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، مریم نواز ، گرفتاری کسی کے کہنے پر نہیں ہوئی، کیا ن لیگ کا موقف درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ نیب کو ہر حکمراں اپنے طور پر استعمال کرتا رہا ہے،شہباز شریف کی ضمانت منسوخ ہونے پر مریم اورنگزیب کا موقف مزاحیہ ہے۔

بابر ستار نے کہا کہ کس طرح کی حکومت ریاست کو چلارہی ہے اس سوال پر میرا جواب نشر نہیں ہوپائے گا، ، عدالت نے کچھ کیسوں میں ٹرائل سے پہلے کسی کو مقدمہ درج ہونے پر گرفتار کرنے کیخلاف فیصلے دیئے۔

دوسری طرف ایسے مقدمے بھی چل رہے ہوتے ہیں جس میں بندہ سال ڈیڑھ سال بند رہتا ہے کوئی پوچھتا نہیں ہے۔

تازہ ترین