• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کی تحریک اور مسلم لیگ (ن) کا پلان؟،جانیئے ”جیو نیوز“ کےپروگرام”جیو پاکستان“ میں

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے سب سے مقبول نیوز چینل ”جیونیوز“ کے نمبر ون مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں منگل کو پاکستان کے بڑھتے ہوئے سیاسی درجہ حرارت پر اہم گفتگو ہوگی۔ ”شہبازشریف، آصف علی زرداری اور مولانافضل الرحمان“ اپوزیشن اتحاد کے اِن بڑوں کے سامنے کیا بڑے قانونی چیلنجز ہیں اور اب اپوزیشن کی تحریک کیسے آگے چلے گی؟۔اس کے علاوہ شو کے دوران مسلم لیگ (ن) کے مستقبل کا پلان بھی جاننے کی کوشش کی جائے گی۔ دِل کے امراض سے آگہی کا عالمی دِن بھی شو کی زینت ہوگا۔ اس کے علاوہ شو کے دوران دِل کو تندرست رکھنے ساتھ اِس کا خیال رکھنا بھی سکھایا جائے گا۔ کراچی کے خوبصورت مقامی پرندے کیوں شہر چھوڑ گئے؟۔ اس حوالے سے بھی خصوصی رپورٹ پروگرام کا حصہ ہے۔ مارننگ ’جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر 5 منٹ پر پیش کیا جائے گا۔ پروگرام کے میزبان عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ ہیں۔
تازہ ترین