• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثرورسوخ یا ڈیفنس پولیس نااہل؟ ہائی پروفائل کیسز کے 5ملزمان فرار

کراچی(خبر ایجنسی)ملزمان بااثر یا ڈیفنس پولیس نااہل؟ ایک ماہ کے دوران 3ہائی پروفائل کیسز کے ملزمان فرار ہوگئے، 10ستمبرکو عادل زمان ، 21 ستمبر کو وقاص اور جنید، 22 ستمبر کو عبداللہ کھوسو اور عبدالقادرکھوسو فرار ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے ہائی پروفائل کیسز کے ملزمان ڈیفنس تفتیشی پولیس کی پہنچ سے دور ہیں، ایک ماہ کے دوران 3ہائی پروفائل کیس کے ملزمان فرار ہوئے، 10ستمبرکو مریدعباس کیس کا ملزم عادل زمان فرار ہوا جبکہ 21ستمبر کو ڈاکٹر ماہا کیس کے ملزمان وقاص اور جنید فرار ہوئے۔22ستمبر کو سلوی کیس میں ملوث میرعبداللہ کھوسو اور عبدالقادرکھوسو فرار ہوئے۔

ہائی پروفائل کیسز میں مطلوب تمام ملزمان انتہائی بااثر ہیں، ڈاکٹرماہاکیس کے ملزم جنید نے تفتیشی افسر پر ایک لاکھ رشوت کا الزام لگایا تھا، سلوی کیس کے ملزمان2روز تک کراچی میں موبائل فون آن کرکے گھومتے رہے۔

عادل زمان کے فرار ہونے کے بعد کی لوکیشن بھی ڈیفنس کلفٹن کی تھی۔ تینوں ہائی پروفائل کیسز کے مفرور ملزمان ڈیفنس کلفٹن میں روپوش رہے، پولیس تاحال کسی بھی ملزم کاسراغ لگانے میں مکمل ناکام ہے۔

تازہ ترین