کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں پیر کو موسم گرم اور خشک رہا، تاہم شام اورر ات کے دوران بالائی خیبر پختو نخوا اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30، بارکھان32، دالبندین 36 گوادر 34، قلات 25، خضدار 31، لسبیلہ 38 ، نوکنڈی 36 ، سبی 39 ، تربت 41 ، ژوب 31 اور زیارت میں 23ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا،آج منگل کوبلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔