• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل سیشن ججز کی خالی آسامیوں پر امتحان کیلئے ججز نامزد

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر آئندہ ماہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خالی آسامیوں پر امتحان منعقد ہونا ہیں جس کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے سول جج خاور علی شاہ کو لاہور ہائیکورٹ سے خالی جوابی کاپیاں حاصل کرنے ، سول جج صداقت علی خان کو حل شدہ کاپیاں لاہور ہائیکورٹ لاہور کے فاضل سپروائزری جج کی عدالت جبکہ امتحان منسوخ ہونے کی صورت میں لاہور ہائیکورٹ لاہور کے امتحانی ونگ میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ سیشن جج نے ایڈیشنل سیشن جج محمد حسین، سول ججز مسعود احمد اور محمد احمد قادری کو جامعہ زکریا کے میکینیکل انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ میں سپروائزری کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
تازہ ترین