• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمالیہ: کار اور ٹریلر میں تصادم، 6 افراد جاں بحق


پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر کمالیہ میں حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق کمالیہ میں راوی پل کے قریب ٹریلر کی کار سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں 2 خواتین، 1 بچہ اور 3 مرد شامل ہیں۔


ریسکیو ذرائع کی مدد سے جاں بحق افراد کی لاشوں کو حادثے کا شکار کار سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین