• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شیر شاہ، تیز رفتار کار اور ٹریلر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کراچی، تیز رفتار کار اور ٹریلر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق


کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شیر شاہ میں تیز رفتار کار سڑک پر کھڑے ٹریلر سے ٹکراگئی جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ،حادثے کی طلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے کا عملہ موقع پر پہنچ گئے اور کارمیں پھنسے ہوئی لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر ایمبولنس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں جاں بحق افراد کی شناخت افتخار مجید، فاروق علی اور کامران خان کے نام سے ہوئی ہے گاڑی 36 سالہ افتخارمجید چلا رہا تھا جبکہ فاروق علی 32 سالہ افتخار کے ساتھ اگلی نشست پر بیٹھا ہوا تھا جاں بحق ہونے والا تیسرا دوست کامران ڈرائیونگ سیٹ کے پیچھے والی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھازخمی ہونے والے 20 سالہ جمیل الرحمان اور 22 سالہ سہیل خان بھی پیچھے بیٹھے ہوئے تھے، افتخار کے اہل خانہ کے مطابق افتخار نے2روز قبل گاڑی خریدی تھی اور وہ دوستوں کو مٹھائی کھلانے لے جا رہا تھاکہ حادثے کا شکار ہوگیا،متوفی کی آج سالگرہ تھی افتخار مجید کی شادی کی سالگرہ بھی 31 دسمبر کو ہی تھی جبکہ افتخار کی موت بھی 31 دسمبر کو ہی ہوئی،ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے متوفی افتخار مجید کے دوستوں نے بتایا کہ متوفی نے سالگرہ کی تقریب میں آٹھ بکرے خرید رکھے تھے اور 150 دوستوں کی دعوت رکھی تھی افتخار مجید نے دوستوں کے لیے فارم ہاؤ س بھی بک کروایا تھا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے ناظم آباد جارہے تھے۔

تازہ ترین