• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعمان اعجاز کا معروف شاعر راحت اندوری کو خراج عقیدت

شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز نے اُردو کے معروف شاعر راحت اندوری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے لیے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نعمان اعجاز نے اپنی ایک فوٹو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک ضعیف شخص کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں، اُن کی سیاہ و سفید رنگ کی لمبی سی داڑھی بھی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے اردو کے معروف شاعر اور گیت نگار راحت اندوری کا ایک شعر لکھا کہ:

’فیصلہ چاہے کچھ بھی ہو، ہمیں منظور ہونا چاہیے
جنگ ہو یا عشق ہو، بھرپور ہونا چاہیے‘

اس شعر کےساتھ ہی نعمان اعجاز نے راحت اندوری کا نام لکھا اور اُن کی روح کے سکون کے لیے دعا کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید لکھا کہ ’خود اعتماد ی سے بہتر کوئی میک اپ نہیں ہے۔‘

واضح رہےکہ نامور بھارتی شاعر راحت اندوری رواں سال 11 اگست کو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: اردو کے معروف شاعر راحت اندوری کا انتقال، کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا

راحت اندوری نے بالی ووڈ کے چند مشہور نغمے لکھے تھے، جن میں منا بھائی ایم بی بی ایس کا ’میں بولے تو‘، اور فلم قریب کے لیے ’چوری چوری جب نظریں ملیں‘، فلم گھاتک کا نغمہ ’کوئی جائے تو لے آئے‘ اور فلم عشق کا نغمہ ’نیند چرائی میری‘ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ رواں سال کے شروع میں اُن کی نظم ’بلاتی ہے مگر جانے کا نہیں‘ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔

تازہ ترین