آپ آف لائن ہیں
ہفتہ12؍ربیع الثانی 1442ھ 28؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سونا، فی تولہ 800؍ روپے مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان ہے جس کے باعث 21ڈالر فی اونس کے اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 1887ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں فی تولہ 800روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12ہزار 100 روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 686روپے کے اضافے سے 96ہزار 108روپے ہو گئی ،چاندی کی قیمت بھی 50روپے فی تولہ کے اضافے سے 1200روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

بزنس سے مزید