آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ربیع الاوّل 1442ھ28؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

گلوکار ہارون رشید مارشل آرٹسٹ بروس لی کے مداح نکلے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے گلوکار ہارون رشید مارشل آرٹسٹ بروس لی کے مداح نکلے۔گلوکار ہارون رشید نے قدرتی حسن سے مالا مال مشک پوری ٹاپ پر چین سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹسٹ بروس لی کو یاد کیا۔گلوکار ہارون رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی سے بہت متاثر ہیں۔گلوکار نے کہا کہ وہ 9 سال کی عمر سے ہی بروس لی کے بہت بڑے مداح ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 16 سال کی عمر تک بروس لی کے مختلف ایکشن کو نقل کیا کرتے تھے۔ہارون رشید نے کہا کہ وہ بروس لی جیسے کرتب کر کے ان کی طرح ہی بننا چاہتے تھے لیکن17 سال کی عمر میں ان کا رجحان میوزک کی طرف ہوگیا۔یاد رہے کہ گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن میں سادگی سے شادی کرلی تھی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سادگی سے منعقد کی گئی شادی کی تقریب میں دولہا دلہن نے ایک رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا۔واضح رہے کہ ہارون نے فروا نامی لڑکی سے شادی کی، شادی کی تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

دل لگی سے مزید