• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیک لائیوز میڑ،5سیاہ فام فیشن ڈیزائنرز کی تخلیقات میلان فیشن ویک میں پیش

میلان (مانیٹرنگ ڈیسک)نسل پرستی کے خلاف جاری عالمی مہم’ بلیک لائیوز میڑ‘ میں شامل 5 سیاہ فام فیشن ڈیزائنرز نے اپنی تخلیقات میلان فیشن ویک میں پیش کیں، جنہیں بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔اٹلی کا ʼ’میلان فیشن ویک‘ وہ میلہ ہے جس کا فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ شخصیات پورے سال انتظار کرتی ہیں۔کورونا وائرس کی وبا کے باعث اس مرتبہ 21 سے 27 ستمبر تک جاری رہنے والے فیشن ویک ʼوی آر میڈ ان اٹلی کو ورچوئلی پیش کیا گیا۔ہر روز ایونٹ کی ویڈیو فلمز بنا کر اُنہیں فیشن شوز دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے آن لائن پیش کیا گیا۔ اس ڈیجٹل ایونٹ کی فلم بندی میلان کے گرینڈ پلازو کلیرجی میں کی گئی جس کے ذریعے مختلف رنگوں کی بہار دیکھنے کو ملی۔نسل پرستی کے خلاف جاری عالمی مہم ʼبلیک لائیوز میٹرمیں شامل پانچ سیاہ فام فیشن ڈیزائنرز نے بھی ʼمیلان فیشن ویک میں اپنی تخلیقات پیش کیں۔ایونٹ میں فیبیولا مانیرا کیزا، موکودوفال، کلاڈیا جیسیلی نساما، کریم داؤدی اور جوائے میریبی نے موسم گرما اور بہار 2021 کے لیے اپنی اپنی کلیکشنز پیش کیں۔کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد منعقید کیا جانے والا یہ پہلا فیشن ویک تھا اور اسے پہلا ورچوئل فیشن شو بھی کہا جا رہا ہے۔پانچوں سیاہ فام ڈیزائنرز کو اٹالین فیشن کونسل کی واحد سیاہ فام رکن ہیٹی نژاد اطالوی اسٹیلا جین کی سرپرستی حاصل تھی۔اسٹیلا جین فیشن انڈسٹری میں نسلی امتیاز کے خلاف مہم چلا رہی ہیں۔
تازہ ترین