• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رزاق داؤد کی جاپان سے بھیجی گئی گاڑیوں کے کلیئرنس مسائل کے حل کی یقین دہانی

ٹوکیو (عرفان صدیقی) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے گفٹ اسکیم اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس کی تحت بھیجی جانے والی گاڑیوں کی کلیئرنس کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی ہےاور اگلے چند دنوں میں معاملات حل ہوجائیں گے۔یہ بات کار ایکسپورٹر ایسوسی ایشن جاپان پاکستان کے صدر ملک ارشد اعوان نے مشیر تجارت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملک ارشد اعوان نے بتایا کہ مشیر تجارت عبد الرزاق کو بتایا گیا کہ اس وقت دو اہم مسائل جس میں کسٹم حکام کی جانب سے اچانک جاری ہونے والی نوٹیفیکیشن جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی بینک ترسیلات میں آئی بی اے این IBAN نمبر لازمی قرار دے کر کئی ہفتوں قبل کراچی پہنچنے والی گاڑیوں کی کلیئرنس پر بھی پابندی عائد کردی تھی جس سے اوورسیز پاکستانیوں پر روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا ڈیمرج عائد کیا جارہا ہے جبکہ دنیا کے کئی ممالک میں IBAN نمبر کی سہولت ہی موجود نہیں ہے لہٰذا ایسے ممالک سے رقم کی ترسیل کرنے والوں پر یہ پابندی زیادتی کے مترادف ہے جس کے جواب میں عبدالرزاق داؤد نے ملک ارشد اعوان کی دونوں تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ عنقریب یہ دونوں مسائل حل کردیئے جائیں گے ۔
تازہ ترین