• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکار و میزبان یاسر حسین آج کل اپنی اہلیہ اور اداکارہ اقراء عزیز کے ہمراہ پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات کے سیر سپاٹوں میں مشغول ہیں۔

تنازعات کا شکار رہنے والے اداکار و میزبان یاسر حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ ایک الگ ہی انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔

View this post on Instagram

jesa des wesa bhes #hunza #2020 @hard_rock_hunza

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131) on


انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں اداکار نے ہنزہ کا روایتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور نا صرف یہ بلکہ وہیں کی روایتی ٹوپی بھی پہن رکھی ہے اور اس کے ساتھ ہی اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ ’جیسا دیس ویسا بھیس۔‘ ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہنزہ اور 2020۔‘

اداکار کی جانب سےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 19 گھنٹے قبل شیئر کی گئی تھی، جس پر مداحوں نے کچھ اچھے کمنٹ نہیں کیے ہیں، یاسر حسین کو بے باک گفتگو کے باعث زیادہ پسند نہیں کیا جاتا اور اسی لیے وہ ہمیشہ صارفین کی تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقراء عزیزآج کل پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر کو نکلے ہوئے ہیں، چند روز قبل بھی یاسر حسین نےانسٹاگرام پر اپنی اور اقراء عزیر کی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ ناران میں موجود چائے پیتے نظر آرہے تھے۔

یاسر نے اقراء عزیز کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا تھا کہ ’ناران کی چائے،‘ اور ساتھ میں چائے کے کپ اور دل کا ایموجی بھی بنایا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے اقراء کو اپنی پوسٹ میں ٹیگ بھی کیا تھا۔


عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری 6 مہینوں پر مشتمل لاک ڈاؤن کُھلنے کے بعد متعدد فنکاروں نے پاکستان کے خوبصورت اور ٹھنڈے علاقوں کا رُخ کر لیا ہے جن میں حمیمہ ملک، اداکار بہنیں ایمن اور منال اور عروا حسین شامل تھے ہی اب ان ناموں میں معروف جوڑی اقراءعزیز اور یاسر حسین کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ 

تازہ ترین