• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقراء عزیز پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات ناران میں سیر سپاٹوں میں مشغول ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری 6 مہینوں پر مشتمل لاک ڈاؤن کُھلنے کے بعد سے متعدد فنکاروں نے پاکستان کے خوبصورت اور ٹھنڈے علاقوں کا رُخ کر لیا ہے جن میں حمیمہ ملک، اداکار بہنیں ایمن اور منال اور عروا حسین شامل تھے ہی اب ان ناموں میں معروف جوڑی اقراءعزیز اور یاسر حسین کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔


تنازعات کا شکار رہنے والے اداکار یاسر حسین نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اہلیہ اقراء عزیز کے ہمراہ چند تصاویر اور اسٹوریز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

یاسر کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اقراء اور یاسر شمالی علاقہ جات ناران میں موجود چائے سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور خوبصورت نظاروں کو انجوائے کر رہے ہیں۔

یاسر نے اپنے مداحوں کے ساتھ اقراء عزیز کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا کہ’ناران کی چائے، ‘ یاسر نے اپنے کیپشن میں چائے کے کپ اور دل کا ایموجی بھی بنایا اور ساتھ میں  اور  اقراء کو اپنی پوسٹ میں ٹیگ بھی کیا ہے۔

یاسر حسین کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا، ایمن نے کمنٹ کرتے ہوئے یاسر اور اقراء کے لیے دل کے ایموجیز بنائے۔

دوسری جانب کسی انسٹا صارف کی جانب سے یاسر حسین کو ارطغرل سے مشابہہ قرار دیا گیا تو کسی نے یاسر اور اقرا ء کی جوڑی کے لیے خوب تعریفی کمنٹ کیے۔

تازہ ترین