• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوؤں، تقریروں اور بیانات سے ملکی مسائل حل نہیں ہو سکتے، مفتی قصوری

کراچی(پ ر)مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر اور اہل حدیث ایکشن کمیٹی کے سرپرست مفتی محمد یوسف قصوری نے کہا ہے کہ حکومت نے اربوں کی کرپشن ختم کرنے کے لئے ملکی معیشت کو کھربوں کا نقصان پہنچادیا، دعووں، تقریروں اور بیانات سے ملکی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ غربت جس انتہا کو اب پہنچی ہے ماضی میں کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزراء مسلسل غیر سنجیدگی دکھا رہے ہیں۔ عوام عملی اقدامات اور نظر آنے والا ریلیف چاہتے ہیں اور حکومت ہر برائی پچھلی حکومتوں پر ڈال کر خود بری الذمہ ہونا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک زور زبردستی اور جبر سے کچلنے کی کوشش قابل مذمت ہے، اپوزیشن جماعتیں این آر او حاصل کرنے کے لئے نہیں بلکہ عوام میں عزت حاصل کرنے کے لئے حکومت کے خلاف تحریک چلا رہی ہیں۔

تازہ ترین