• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا غیر ملکی اور پی پی ایل کے 5 افسران کے خلاف ریفرنس دائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیب نے غیر ملکی اور پی پی ایل کے 5افسران کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کے ساتھ مل کر پاکستان پیٹرولیم افسران نے قومی خزانے کو 20 ارب سے زائد کا چونا لگادیا ۔ نیب نے غیر ملکی اور پی پی ایل کے 5 افسرانکے خلاف ریفرنس دائر کردیا ۔ احتساب عدالت نے ریفرنس سماعت کے لئے منظور کرلیا ۔ عدالت نے مفرور ملزم غیر ملکی باشندے پاویل میرک کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے ریفرنس میں نامزد ضمانت پر رہا پانچ ملزمان کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں پی پی ایل افسران کی جانب سے غیر ملکی کے ساتھ مل کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ ملزمان میں سابق ایم ڈی عاصم مرتضیٰ خان ، جنرل مینجر پی پی ایل بزنس ڈولپمنٹ عبدالواحد ،چیف اکنامسٹ پی پی ایل راحت حسین ، پی پی ایل کے دیگر دو افسران میں سعد اللہ اور معین رضا خان شامل ہیں ، نیب ریفرنس چئیرمین پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ کی شکایت پر دائر کیا گیا ہے ، پی پی ایل افسران نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے ، ملزمان کی وجہ سے قومی خزانے کو 20ارب سے زائد کا نقصان ہوا ،پی پی ایل افسران نے غیر ملکی کمپنی سے اضافی ریٹ پر معاہدہ کیا ۔

تازہ ترین