 
                
                 
کراچی، اسلام آباد (جنگ نیوز، آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نیا نیول چیف تعینات کردیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق محمد امجد خان نیازی کو وائس ایڈمرل سے ایڈمرل کےعہدے پرترقی دی گئی ہے، ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، ظفر محمود عباسی کی جگہ 6 اکتوبر سے نیول چیف کا عہدہ سنبھالیں گے۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی تلوار حاصل کی ہے اور بھارت کے ساتھ حالیہ تناؤ کے دوران محمد امجد خان نیازی نے اس پاکستانی فلیٹ کی کمانڈ کی تھی جس نے پاکستانی سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا تھا۔ ایڈمرل محمد امجد نیازی کی زیر کمان پاکستانی فلیٹ نے بھارتی آبدوز کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔