 
                
                 
 
صنعت کاروں کے مطالبے پر صوبۂ پنجاب کے شہر ساہیوال میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر برائے صنعت شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت ساہیوال کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
شافع حسین نے اس موقع پر بتایا کہ انڈسٹری کی ضرورت کے پیشِ نظر نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صنعتکاروں کی سہولت کے لیے ساہیوال میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صنعتکاری کے عمل کو تیز کر کے روزگار کے مواقع بڑھانا میرا مشن ہے۔
شافع حسین کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں حاصل کیے گئے پلاٹ پر 2 سال کے اندر صنعتی یونٹ لگانا ہوگا، پالیسی پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے پلاٹ کینسل ہوں گے، صنعتی مراکز کو کسی صورت پراپرٹی کے کاروبار کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔