• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ ، آج سے جنرل گروپ ریگولر کی مارک شیٹس جاری ہونگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے آج (جمعرات) سے میٹرک جنرل گروپ ریگولر کے سالانہ امتحانات 2020کی مارک شیٹس جاری کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔میٹرک بورڈ کے ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر کے مطابق ریگولر طلبہ کی مارک شیٹس ان کے اسکولوں کو متعلقہ شیڈول کے مطابق جاری کی جائیں گی اور ریگولر طلباء وطالبات اپنے اسکولوں سے ہی مارک شیٹس حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں بھیج کر میٹرک بورڈ کے کمرہ نمبر 6فرسٹ فلور بلاکAسے صبح10:00بجے سے سہ پہر 2:00 بجے تک مارک شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین