آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ربیع الاوّل 1442ھ 27؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

منشیات کے 4مقدمات کا ایک روز میں ٹرائل مکمل، ملزموں کو قید، جرمانہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سہیل ناصر نے ایک ہی روز میں چار مقدمات کے ٹرائل مکمل کر کے ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ عدالت نے گزشتہ سال 24مئی کو 800گرام ہیروئن سعودی عرب لیجانے کی کوشش پر گرفتار ملزم محمد ادریس کو چھ ماہ قید دس ہزار روپے جرمانہ، گزشتہ سال 27مارچ کو ترکی ٹال پلازہ سے 1100گرام چرس ملنے پر گرفتار ملزم گوہر ایوب کو غلطی مان لینے پر پانچ ماہ قید بیس ہزار روپے جرمانہ، گزشتہ سال 12فروری کو 700گرام آئس سعودی عرب لیجانے کی کوشش پر پکڑے جانے والے سمیع اللہ کو اقبال جرم کرنے پر دو ماہ قید پچیس ہزار روپے جرمانہ اور رواں برس تیرہ فروری کو 120گرام چرس ملنے پر پکڑے جانے والے ملزم یاسر خان کو سات روز قید اور دس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

اسلام آباد سے مزید